کابل میں زبردست خود کش بم دھماکہ ، 10 ہلاک

کابل: افغانستان کا دارالخلافہ کابل ایک طاقتور بم دھماکہ سے دہل اٹھا۔ یہ خود کش دھماکہ تھا جس میں کم ا زکم 10افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے ۔وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نجیب دانش نے اس دھماکہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ یہ حملہ کابل کے پانچویں تھانہ کے تحت علاقہ میں میدان وردک کے عدالتی عملہ کو لے جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ یہ حملہ ایک خود کش بمبار نے کیا۔دھماکہ کی ابھی تک کسی دہشت گرد تنظیم بشمول طالبان نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے جس کے باعث یہ ابھی صیغہ راز میں ہی ہے کہ اس دھماکہ کی پشت پر کس کا ذہن کارفرما ہے۔اس سے قبل طالبان گروپ نے یہ عہد کیا تھا کہ حکومت افغان کی ایماءپر تنظیم کے کئی کارکنوں کی سزائے موت کا انتقام عدالتی عملہ کو نشانہ بنا کر لیںگے۔
واضح رہے کہ ماہ رواں کے اوائل میں حکومت افغانستان نے کابل میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے جرم میں کم از کم 6طالبان کو سزائے موت دی تھی۔یہ سزائے موت کابل میں ہونے والے اس ہلاکت خیز بم دھماکہ کے بعد دی گئی تھی جس میں کم ازکم64افرا دہلاک اور347دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 10 killed 4 wounded in kabul suicide attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply