افغان فضائی کے بمبار طیاروں نے اپنے ہی فوجیوں پر بمباری کر دی10فوجی ہلاک متعدد زخمی

کابل:افغانستان کی فضائیہ نے صوبہ ہلمند میں دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران غلطی سے اپنے ہی بری فوجیوں پر اس وقت بمباری کر دی جب وہ زمینی کارروائی کر رہے تھے۔ اس حملہ میں کم از کم دس فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔
ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔دوسری جانب افغانستان کے صوبہ اروزگان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک فوجی اڈے پر حملہ کرنے کے بعد اس پر قبضہ کر لیا ہے جبکہ اس حملے میں کئی سیکیورٹی فورسز کو ہلاک بھی کیا گیا ہے اور اس وقت فوجی اڈہ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس فوجی اڈے سے بیس فوجی اہلکار لا پتہ ہو گئے ہیں۔ اس دوران افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں جس میں دہشت گردوں نے افغان فورسز کو شکست دیتے ہوئے فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔ ان جھڑپوں میں درجنوں فوجی اہلکار اور دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 10 afghan army jawan killed in helmond in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply