سری لنکا فسادات میں ایک45سالہ مسلمان ہلاک،کئی دکانیں و مسجدیں تباہ

کولمبو: ملک گیر پیمانے پر نافذ کرفیو کے باجود سری لنکا میں تشدد پر آمادہ ایک ہجوم نے ایک45سالہ مسلمان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔یہ اردات دوشنبہ کی شب ہوئی ۔مقتول کو شدید زخمی حالت میں پوتالم ضلع کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں پہنچتے ہی اس کی روح پرواز کر گئی۔

موصول اطلاع کے مطابق ایسٹر تہوار پر فدائین حملوں کے پر تشدد ردعمل کے طور پر ملک کے کئی شہروں میں مسلم مخالف فسادات پھوٹ پڑے تھے وہ تھمنے میں آنے کے بجائے بتدرج پھیل رہے ہیں اور دوشنبہ کو قومی دارالخلافہ کولمبو کے شمال میں مزید تین اضلاع اس کی لپیٹ میں آ گئے اور اسی دوران یہ مسلم ہجومی تشدد میں مارا گیا۔یہ شخص نجار تھا اور اپنی ورکشاپ سے واپس آرہا تھا کہ ایک ہجوم نے اسے گھیر لیا اور دھار دار ہتھیاروں سے اسے بری طرح گود دیا۔

ایسٹر خود حملوں کے ردعمل میں ہونے والے فسادات میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے نے کہا کہ نامعلوم گروپوں کو فرقہ وارانہ فسادات کرا کے ملک کو غیر مستحکم کرنے سے روکنے کے لیے ہی کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔مسٹر وکرم سنگھے نے کہا ک ان شر پسند گروپوں نے شمال مغربی صوبہ کے متعدد مقامات پر تشدد برپا کیا اور املاک کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ پولس اور سلامتی افواج نے صورت حال پر قابو پالیا لیکن نامعلوم گروپس اب بھی تشدد برپا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔دریں اثنا ایک کابینی وزیر اور سری لنکا مسلم کانگریس کے ایک رہنما رؤف حکیم نے منگل کے روز کہا کہ پیر کی شب شمال مغربی سری لنکا میں اکثریتی فرقہ (سنہالیوں) کے ایک ہجوم نے مسلمانوں کی دکانوں اور مکانات پر حملہ کر دیا اورکسئی دکانوں اور مسجدوں کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک مسلمان کو ہلاک بھی کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At least 1 muslim killed in riots sri lankan minister in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.