پاکستان بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز ہے،و ہ کشمیر سے ناجائز قبضہ ختم کرے : ہندوستان

جنیوا:ہندوستان نے پاکستان سے واضح لفظوں میں کہا ہے کہ وہ کشمیر کے ایک حصہ پر اپنا غیر قانونی قبضہ خالی کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے نام پر اس کے علاقے میں دخل اندازی بند کرے۔ ہندوستان کے رکن پارلیمنٹ آر کے سنگھ نے جنیوا بین پارلیمانی یونین کی 135 ویں اجلاس میں کہا کہ ہم پاکستان سے واضح طور پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ جموں و کشمیر کا پورا علاقہ ہندوستان کا غیر منقسم حصہ ہے۔
اور وہ ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے یہاں کے لوگ مرکز اور ریاست دونوں ہی سطحوں پر جمہوری عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ مسٹر سنگھ نے اس سے قبل پاکستان کے ذریعہ جموں کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سوال اٹھائے جانے پر اس کاجواب دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے لئے سرحد پار سے پاکستانی اعانت یافتہ دہشت گردی ذمہ دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی دہشت گردی کا مرکز ہے اور اس کی مادر وطن ہے۔ بین الاقوامی سطح پر اعلان کردہ دہشت گرد تنطیمیں وہاں کھلے عام سرگرم ہیں۔ پاکستان کو اربوں ڈالر کی رقم دہشت گردی کے قلع قمع کرنے کے لیے دی جاتی ہے لیکن وہ دہشت گردوں سے نمٹنے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کرنے کے بجائے اسی رقم کا استعمال بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی پھیلانے پرکررہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان کے خلاف حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا الزام لگارہا ہے جبکہ خود اس کے یہاںبلوچستان’ اس کے قبضے والے کشمیر اور خیبر پختون خوا میں انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے اور وہ آنکھیں موندے ہوئے ہے۔ وہاں کے لوگ نہ صرف دہشت گردی اور نسلی تشدد بلکہ اقتصادی استحصال کا بھی شکار ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At global meet in geneva india calls pakistan the epicenter of terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply