وزیر اعظم مودی نے لندن میں ’بھارت کی بات سب کے ساتھ‘ پروگرام میں پاکستان کو ’ٹیرر ایکسپورٹ فیکٹری‘ بتایا

لندن: وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کو ” ٹیرر ایکسپورٹ فیکٹری“ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ 2016کا سرجیکل اسٹرائیک پڑوسی ملک کے لیے ایک واضح پیغام تھا۔یو کے کے دورے پر آنے والے مسٹر مودی نے لندن غیر اقامتی ہندوستانیوں سے ’بھارت کی بات، سب کے ساتھ“ میں کہا کہ ہم امن میں یقین رکھتے ہیں ۔
لیکن جو دہشت گردی برآمد کرتے ہیں انہیں بخشیں گے نہیں۔اور انہیں انہی کی زبان میں زبردست جواب دیا جائے گا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ جب کوئی دہشت گردی بر آمدکرنے وای فیکٹری چلاتا ہے ،میرے لوگوں پر حملہ کرتا ہے ، جنگ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اس لیے وہ پیچھے سے ہی وار کرتا ہے۔ایسے معاملات میں موید کو معلوم ہے کہ اسی کی زبان میں کیسے جواب دیا جاتا ہے۔
ان کے یہ کہتے ہی فضا ’بھارت ماتا کی جے “ سے گونج اٹھی۔ اور ناظرین میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔مودی نے انکشاف کیا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی خبر کو عام کرنے سے پہلے ہندوستان نے پاکستان کو یہ بتانے کے لیے کہ ہندوستانی فوج نے نہایت خفیہ کارروائی کی ہے سے وہاں کی حکومت سے رابطہ کرنے کی بارہا کوشش کی ۔
”میں نے کہا کہ ہندوستان کو اس سرجیکل اسٹرائیک کا علم ہونے سے پہلے ہمیں پاکستان سے رابطہ کرنا چاہیے اور انہیں بتانا چاہیے کہ ہم نے کیا کارروائی کی ہے تاکہ اگر ان کے پاس وقت ہو تو وہ وہاں سے لاشیں سمیٹ کر لے جائیں۔ہم صبح11بجے سے انہیں فون کرتے رہے لیکن وہ فون اٹھانے تک سے ڈر رہے تھے۔12بجے کہیں جا کر ان سے بات ہو سکی اور انہیں طلع کرنے کے بعد ھر ہم نے ہندوستانی میڈیا کو مطلع کیا۔
انہوں نے گجرات کے ایک اسٹیشن کے چائے والا سے وزیر اعظم تک کے اپنے سفر کا حالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی مرتبہ پر پہنچ جائیں وہ تاحیات اس اسٹیشن کو یاد رکھیںگے۔ریلوےاسٹیشن پر چائے بیچتا شخص نریندر مودی تھا ۔لندن کے رائل پیلیس میں موجود شخص 125کروڑ ہندوستانیوں کا ’ خادم “ ہے۔
اس موقع پر تقریباً1700 یو کے مقیم ہندوستانی موجود تھے اور ہمہ تن گوش تھے۔اس سے قبل رام گڑھیا ینگ سکھ فورم کے سیکڑوں اراکین نے پارلیمنٹ کے قریب ملکہ ایلزبتھIIسینٹر کے باہر وزیر اعظم مودی کا زبردست استقبال کیا۔وزیر اعظم نے بھی پورے جوش کے ساتھ ہاتھ لہر ا کر ان کے خیر مقدم کا اعتراف کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: At bharat ki baat event pm modi rips into terror export factory pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply