ترکی قطر اور سعودی عرب کا منصوبہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا: بشار الاسد

دمشق:شام کے صدر بشار اسد نے بڑے یقین سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شام کو دہشت گردوں سے ہر صورت پاک کریں گے اور ہم شام کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیں گے۔ بشار اسد نے یہ بات لبنان سے آئی ہوئی شخصیات سے بات کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی طرف نگاہ نہ کریں بلکہ ہمارا ہدف یہ ہے کہ ہم شام کو تکفیری دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رجب طیب اردغان سے صلح نہیں ہو سکتی کیونکہ وہ شام کی معصوم عوام کے قتل عام میں ملوث ہے۔ اسی طرح سعودی عرب بھی بہت جلد اپنے اقدامات کی وجہ سے پشیمان ہو گا۔بشار اسد کا کہنا تھا کہ ترکی، قطر اور سعودی عرب کا شام کے بارے میں بنایا گیا نقشہ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔
جبکہ عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی شام کی بھر پور حمایت کر رہی ہے اور انشا اللہ ہم شام کو دو سال تک مکمل آزاد کرا لیں گے۔انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردوں سے رہائی کے بعد شام کو دوبارہ تعمیر کریں گے اور اس کے بعد شام کی جنگ سے متاثر ہونے والے عوام کی بھی مدد کریں گے۔واضح رہے کہ 2011سے تکفیری دہشت گردوں نے شام کے خلاف جنگی یلغار شروع کر رکھی ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ شام کو دہشت گردی کے خلاف ایران، حزب اللہ، عراق اور روس کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assad vows to cleanse syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,
What do you think? Write Your Comment