شام میں ایرانی فوجیں ہیں نہ ایران کے فوجی اڈے :بشار الاسد

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے شام میں ایرانی اڈوں پر حملہ کرنے کے حوالے سے اسرائیل کے دعوے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شام میں ایرانی فوجیں یا اس کے کوئی فوجی اڈے نہیں ہیں۔

انہوں نے روس سے کہا کہ شام میں ایرانی فوجیں ہیں اور نہ کبھی رہی ہیںاور انہیں چھپا کر نہیں رکھا جا سکتا۔ اگر ہوتے بھی تو ہمیں یہ کہنے میںکوئی عار یا شرمندگی نہیں ہوتی کہ ایران فوج ہمارے یہاں ہے۔جب ہم وس کی فوجوں کو بلوا سکتے ہیں تو ایران کی فوجوں کو بھی بلا سکتے تھے۔ ہاں البتہ شام میں ایرانی فوجی افسر ضرور ہیں جو ہماری فوجوںکو تربیت دے رہے ہیں۔

انہون نے یہ بھی کہا کہ صیہونی ریاست کہہ رہی ہے کہ اس نے شام میں ایرانی فوجی اڈوںا ور کیمپوں پر حملے کیے ہیں لیکن ان حملوں میں شہید یا زخمی ہونے والے شام کے ہی باشندے ہیں۔

اس لیے وہ یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیںکہ شام میںایرانی فوجی ہیں۔انہوں نےمزید کہا کہ یہ سراسر جھوٹ اور شام پر تہمت ہے۔ہم ہمیشہ یہ کتے رہے ہیں کہ ہم نے ایرانی فوجی افسران کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جو ہماری فوج کے سپاہیوں کو جنگی اسرار و رموز سے واقف کراتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assad no iranian military force in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply