اسد حکومت ایک اور زہریلی گیس حملہ کی تیاری کر رہی ہے: امریکہ

واشنگٹن: امریکہ کا کہنا ہے کہ آثار و قرائن یہ اشارے دے رہے ہیں کہ حکومت شام ایک اور کیمیاوی حملہ کی تیاری کررہا ہے اور اس نے شامی صدر بشار الاسد کو خبردار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس نے ایسا کیا تو انہیں اور ان کی فوج کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے کل جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کی تیاریاں ایسی میں ہیں جیسی کہ 4اپریل کے کیمیائی حملے سے پہلے کی گئی تھیں۔ اس حملہ میں درجنوں عام شہری ہلاک ہوئے تھے اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس کے جواب میں شامی فضائی اڈے پر کروز میزائل داغنے کا حکم دے دیا تھا۔
امریکہ کا کہنا تھا کہ اسد حکومت نے باغیوں کے قبضہ والے علاقے میں زہریلی گیس سے حملہ کیا تھا جس میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ شام اس بات سے انکار کرتا ہے کہ اس نے حملہ کیا تھا۔ اس حملہ سے روس کے ساتھ امریکہ کا ٹکراؤ ہوگیا تھا کیونکہ روسی شہر شام میں موجود ہیں جو اس کے قریبی اتحادی اسد کی مدد کررہے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assad may be preparing a chemical attack says us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply