شامی صدر اسد نے سیاسی مخالفین سے نجات پانے کا نیا طریقہ ایجاد کیا

جدہ: شام کے صدر بشار الاسد پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سیاسی حریفوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے شہری ترقی سے متعلق ایک نئے قانون کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

اس نام نہاد قانون کی رو سے حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ علاقائی ترقی کے لیے کسی بھی نجی املاک کو خالی کراسکتی ہے اور اس املاک کے مالکوں کو معاوضہ کے طور پر نئے پراجکٹوں میں حصص دے سکتی ہے۔ تاہم سات سالہ جنگ کے کے بعد 5ملین پناہ گزینوں اور 6ملین افراد کے اندرون ملک نقل مکان کرجانے سے جائیداد کے حقوق بھی جنگ کا شکار ہو گئے ہیں۔

کیونکہ بے گھر ہوجانے والے زیادہ تر افراد جن کے ملکیت ثابت کرنے والے ضروری دستاویزات کھو گئے ہیں پہلے سے ہیمالی طور پر بدحال ہیں یا بروقت قانونی تقاضوں کو تکمیل سے بے خبر تھے۔ شام کی حزب اختلاف کے ترجمان یحییٰ الاریدی کے مطابق اسد حکومت آبادیاتی تبدیلی کے لیے سازگار ماحول کرنے کے لیے اسی کمزوری کوپنی طاقت بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسد حکومت کے دو رخی مقاصد ہیں۔ اول یہ کہ اسد مخالفین اورشامی انقلاب کے حامیوںکو دہشت زدہ کیا جائے تاکہ وہ جائیداد چھوڑ کر بھاگ جائیں اور وہ حق جائیداد سے محروم کر دیے جائیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Assad accused of using urban development law to carry out ethnic cleansing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply