حرم شریف میں معتمرین کی خدمت کے لیے30ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات

مکہ: ماہ رمضان کے دوران لاکھوں کی تعداد میں معتمرین کی آمد کے پیش نظر حرم شریف میں ان کی رہنمائی اور دیکھ بھال کے لیے 30ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے۔

عمرہ سلامتی دستوں کے کمانڈر جنرل خالد قرار الحربی کے حوالے سے مقامی روزنامہ المدینہ نے کہا کہ سپریم حج کمیٹی کے چیرمین اور وزیر داخلہ شہزادہ عبداللہ بن سعود کی جانب سے توثیق کے بعد عمرہ سیکورٹی منصوبہ پر پیر کے وز سے ہی عمل آوری شروع ہو گئی۔

انہوں نے مزیدکہا کہ ہجوم کو سنبھالنے کا کام عملی تجربات کے ساتھ ساتھ سائنسی نقطہ نظر کے مطابق کیا جائے گا۔جنرل حربی نے کہا کہ منصوبہ میں ٹریفک کے نظام، سڑک کنٹرول، اور حرم شریف کے اندر اور باہر معتمرین کو سنبھالنے سمیت کئی پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ اس منصوبہ کو پچھلی خامیوں او سائنسی نقطہ نظر سے کافی فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی دستے منصوبہ پر مکمل طور پر عمل آوری کر رہے ہیںاور اسی لیے اب تک سیکورٹی کی صورت حال بہت عمدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ ناپسندیدہ اور شر پسند عناصر پیسہ کمانے کے لیے عمرہ سیزن کا فائدہ اٹھائیںگے لیکن سلامتی دستے ان کے تعاقب میں رہیںگے اور حرم شریف کے اندر یا پلازاؤں اور شاپنگ مالوں پر زبردست تربیت یافتہ خفیہ پولس انہیں کوئی غلط کام نہیں کرنے دے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: As many as 30000 security men deployed at grand mosque to manage crowd during ramadan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply