اردوغان حکومت کا تختہ پلٹ سازش کے ملزموں کے خلاف کارروائی جاری مزید120پولس افسران گرفتار

استنبول:ترک فوج کے ایک گروپ کی جانب سے جولائی میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش میں ملوث تما چھوٹے بڑے سرکاری و غیر سرکاری بشمول فوج و پولس کے افسران و اہلکاروں خلاف جاری حکومتی کارروائی میں اس وقت مزیداضافہ ہو گیا جب جمعہ کو120 پولس افسران کو حراست میں لے کر 46 دیگر کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے گئے۔
اس مہم کا مرکز استنبول کا پولس ہیڈکوارٹر تھا لیکن ساتھ ہی ملک کے 35 دیگر ریاستوں کے دیگر مقامات پر چھاپے مارے گئے۔ یہ خبر ترکی کی نیوز ایجنسی اناطولیہ نے دی ہے۔ جن لوگوں کو حراست میں لیا گیا ان میں پولس افسران بھی شامل ہیں۔ ترکی کی حکومت اب تک 32 ہزار لوگوں کو جیل بھیج چکی ہے اور ایک لاکھ کو نوکری سے برطرف کیا جاچکا ہے۔ ان میں سلامتی دستوں اور پولس کے افسران شامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: As many as 120 high ranking police officers arrested in turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply