ترکی میں 42 صحافیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری

استنبول: (رائٹر) ایک پرائیویٹ نیوز چینل این ٹی وی کے مطابق ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد کیے جانے والے حکومت اقدامات اور کارروائی میں42 صحافیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
ٹی وی نے اپنے نشریہ میں مزید کہا کہ فوج کی ناکام بغاوت کے بعد جو پکڑدھکڑ چل رہی ہے اس کا یہ تازہ واقعہ ہے۔ این ٹی وی کی اطلاع کے مطابق مشہور تبصرہ نگار اور سابق ممبر پارلیمنٹ نازلی للیک کے خلاف بھی وارنٹ جاری ہوا ہے۔
ترک حکام ناکام مغربی بغاوت کے بعد سے ساٹھ ہزار سے زیادہ فوجیوں، پولیس کے جوانوں ، ججوں، استادوں، نوکرشاہوں اور دیگر کو معطل یا گرفتار کرچکی ہے۔ یا پھر ان کے خلاف تفتیش کی جارہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrest warrants issued for 42 journalists in turkey in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply