فرضی سالگرہ منانے پر بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

ڈھاکا:بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سالگرہ کی تاریخ کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ یہ تنازع گذشتہ ایک دہائی سے جاری ہے، جس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیااپنی سالگرہ 15 اگست کو عین اس دن مناتی ہیں، جس دن بنگلہ دیش کے سابق رہنما شیخ مجیب الرحمٰن کو قتل کیا گیا تھا۔
شیخ مجیب الرحمٰن بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے والد تھے، جن کے حامیوں کا کہناہے کہ خالدہ ضیا جعلی تاریخ پیدائش پر اپنی سالگرہ مناتی ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں بہت سے افراد کے پاس ان کی تاریخ پیدائش کا ریکارڈ موجود نہیں اور وہ سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے جعلی تاریخ پیدائش کا استعمال کرتے ہیں۔
خالدہ ضیاکے خلاف حکومت کے حامی ایک صحافی کی جانب سے عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انھوں نے اپنی تاریخ پیدائش کے سلسلے جھوٹ بولا۔درخواست گزار صحافی غازی ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے خالدہ ضیاکی نجی دستاویزات کی کاپیاں موجود ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arrest warrant against former bangladesh pm khaleda zia in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply