اٹلی کوسٹ گارڈ نے ایک ہی دن میں 6500 پناہ طلب گاروںکو بچا یا

لندن: اٹلی کے ساحلی محافظوں نے ایک ہی روز میں بحرروم سے تقریبا 6500 تارکین وطن کو، جو پناہ کے طلبگار تھے، بچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالیہ برسوں میں زندگی بچانے کے مصروف ترین ایام میں اب تک کا یہ سب سے زیادہ مصروف دن تھا۔
اٹلی کے ساحلی گارڈ ٹیم نے بتایا کہ لیبیا ئی شہر سبرتھا سے 20 کلومیٹر کے فاصلے سے تقریبا 40 علیحدہ علیحدہ بچاؤ مہموں میں ان لوگوں کی جان بچا ئی گئی۔ ویڈیو میں ایرٹریا اور صومالیہ کے تارکین وطن انہیں بچانے آئی کشتیوں تک پہنچنے کے لئے پانی میں چھلانگ لگاتے دیکھے گئے۔
یورپی یونین کی سرحدی سلامتی ایجنسی فرٹیس اور کئی غیر رضاکار تنظیموں نے اتنی بڑی تعداد میں مہاجروں کو بچانے میں مدد کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 6500 asylum seekers rescued off libya in one day in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply