شمالی کوریا کی جوہری تجربہ سائٹ پر ایک سرنگ تباہ،200افرادہلاک

پونگئی ری(شمالی کوریا): میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق شمالی کوریا میں پونگئی ری جوہری تجربہ گاہ میں واقع ایک سرنگ منہدم ہوجانے سے تقریباً 200افراد ہلاک ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ سرنگ بیٹھنے سے پہلے 100افراد اس میں پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے بھیجے گئے مزید100افراد اس میں پھنس کر ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ملک کے شمال مشرقی حصے میں واقع پونگئی ری میں ایک سرنگ تعمیر کی جارہی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ ہواتو10اکتوبر کو تھا لیکن امریکی صدر اور شمالی کوریائی صدر کے درمیان لفظی جنگ اس قدر طوالت پکڑ گئی کہ یہ خبر منظر عام پر ہی نہیں آسکی۔
اس امر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ زبردست تابکاری اخراج کے باعث چرنوبل تباہی جیسا واقعہ ہو سکتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Around 200 killed in tunnel collapse at punggye ri nuclear site in north korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply