فلپائن میں ابو سیاف کے جنگجوؤں کے ساتھ تصادم میں15فوجیوں سمیت 45ہلاک

منیلا: فلپائن کے جنوب میں واقع دور افتادہ جزیرہ زولو پر انتہاپسند تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام سے تعلق رکھنے والے ابو سیاف گروپ کے باغیوں کے ساتھ خونیں تصادم میں ایک نوجوان لفٹننٹ سمیت بارہ فوجیوں کی موت ہوگئی ہے۔
میجر فلمون ٹان نے کہا کہ زولو جزیرہ کے پٹی کل شہر کے جنگل میں ابوسیاف گروپ کے باغیوں کے ساتھ کم از کم ڈیڑھ گھنٹے تک چلنے والے اس تصادم میں پانچ فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران دونوں کے درمیان کافی شدید جھڑپ ہوئی اور ہم نے بارہ جوان کھودئے۔ انہوں نے بتایا کہ آپ تصورنہیں کر سکتے کہ دونوں طرف کا کتنا نقصان ہوا کیوں کہ دونوں طرف سے جم کر فائرنگ ہوئی۔
ہم یہ نہیں جانتے کہ دوسری طرف کتنا نقصان ہوا ہے لیکن کم از کم30 باغی تو ضرور مارے گئے ہوں گے۔ جس سے اندازہ ہے کہ دونوں طرف کے کم از کم45افراد ہلاک ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران جوانوں کی قیادت کرنے والا ایک لفٹننٹ بھی شہید ہوگیا۔ صدر روڈ ریگو دوتیرتے کے حکم پر ابوسیاف گرو پ کے خلاف فوجی مہم میں اب تک بیس سے زیادہ باغی مارے جاچکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army soldiers killed in monday clash with abu sayyaf in sulu rise to 15 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply