بشار الاسد کی فوجوں نے شمال مغربی شام میں داعش کے زیر تسلط 98فیصد علاقہ بازیاب کرالیا

تہران : شام کی بشار الاسد کی وفادار فوج نے جمعہ کو شمال مشرقی حماہ میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کو مزید کئی مورچوں پر پسپا کر کے حماہ کے98فیصد حصہ کو بازیاب کرالیا۔
ذرائع کے مطابق فوج نے رسم مزئی، جب الہب ، رجم جراح ، مخلف شمالی ، عین الزرق، الشمتانیہ،شیخ الحمرا، المنتعار اور الموسیتابیہ نام کے دیہات کو آزادکرالیا ۔ذرائع نے کہا کہ حماة ،حلب اور ادلیب صوبوں میں داعش کے زیر تسلط98فیصد علاقہ بازیاب کرا لیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ داعش کے باقی مورچوں پر موجود انتہا پسندوںکو الشیہا ، انباز اور سراؤج کی جانب بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔اس سے قبل جمعرات کو اسی نوعیت کے واقعے میں شامی فوجوںنے حماة ،حلب اور ادلب صوبوں میں داعش کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20نئے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army seizes control of 98 percent of isil held region in northwestern syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply