شمالی کوریا سے زمینی جنگ نہایت تباہ کن و ہلاکت خیز ہو گی: امریکی فوجی سربراہ

واشنگٹن: امریکہ میں فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ زمینی لڑائی نہایت ہلاکت خیز ہوگی اور امریکہ ے پاس اس اجڈ اور بے راہ رو ملک سے نمٹنے کی کوئی تدابیر نہیں ہیں ۔ واشنگٹن میں نیشنل پریس کلب میں ایک پروگرام کے دوران انہوں نے کہا، “شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام سے پیدا ہوئے حالات سے نمٹنے کے لئے ابھی فوجی متبادل بچا ہوا ہے لیکن وقت بہت تیزی سے گزر تا جا رہا ہے۔ شمالی کوریا بہت خطرناک ملک ہے اور یہ مسلسل خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کریائی جزیرہ نما میں جنگ بڑی خوفناک ہو گی لیکن لاس اینجلز میں کوئی ایٹمی حملہ ہوا تو وہ بھی ہولناک ہو گا۔ امریکی میڈیا نے اس ہفتے اطلاع دی تھی کہ پنٹاگون جاسوسی ایجنسی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی (ڈی آئی اے ) نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ شمالی کوریا اگلے سال تک جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل آئی سی بی ایم کا تجربہ کر سکتا ہے لیکن اس نے ایسا پہلے ہی کر لیا۔شمالی کوریا کی جانب سے4 جولائی کو داغا گیا بین براعظمی بیلسٹک میزائل امید سے زیادہ صلاحیت والا تھا اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ شمالی کوریا مسلسل تیزی سے اپنے میزائل پروگرام میں توسیع کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army chief war with north korea would be highly deadly in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply