3ماہ سے جاری کارروائی میںکردستان ورکرز پارٹی کے279انتہا پسند ہلاک: ترک فوج کا دعویٰ

انقرہ: ترک فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ سال دسمبر سے ترکی کے جنوب مشرقی شہر صور میں وسیع پیمانے پر کی جانے والی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے دوران کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے279انتہا پسند مارے جا چکے ہیں۔
ترک جنرل اسٹاف نے جمعرات کواپنے ایک بیان میں کہا کہ صور میں فوجی کارروائی کے دورانعلیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے تقریباً279 انتہا پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ 206رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔
اور 365مہلک بم ناکارہ بنا دیے گئے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران تقریباً504ہتھیار اور48ہزار اڑتالیس کارتوس، 10ریڈیوز اور بم بنانے میں استعمال ہونے والا تین ٹن چار کوئنٹل 70کلو مواد بھی برآمد ہوا ہے۔فوج نے مزید بتایا کہ دیار باقر صوبہ کے صور شہرمیں یہ فوجی کارروائی 18دسمبر2015کو شروع ہو ئی تھی جو9مارچ کو ختم ہو گئی۔تاہم خندقیں بھرنے اور رکاوٹیں ہٹانے کے لیے صور میں ابھی تھوڑی کارروائی جاری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Army 279 pkk militants killed in sur operation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply