اسلام آباد: پشاور کے کسٹم اہلکاروں نے افغانستان سے کثیر تعداد میں اسمگل کیے جانے والا مہلک اسلحہ ضبط کیاہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان سے مشتبہ حالت میں آنے والے ایک ٹرک کو طورخم کسٹم چوکی پر روکا گیا۔ اس میں خفیہ خانے دیکھ کر شبہ کو اور تقویت پہنچی اور ان خانوں کی تلاشی لی گئی تو اس میں بھاری تعداد میں اسلحہ پایا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مکمل تلاشی لینے پر اس ٹرک سے 200سے بھی زیادہ جدید ترین مختلف برانڈ کی رائفلیں اور کارتوس برآمد کیے گئے۔کسٹم قانون مجریہ 1969کے تحت یہ اسلحہ ضبط کر لیا گیا۔اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

اگرچہ اسمگلرز موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔لیکن ایک پاسپوڑت جو ڈرائیو کا معلوم ہوتا ہے ٹرک کے ڈیش بورڈ پر پڑا پایا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جو اسلحہ ضبط کیا گیا ہے ان میں توماہاک، ماویریک،کے آرف اے ایل (اے 12-)اور زیروے رائفلیں ہیں۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ چونکہ شبہ ہےءکہ ان ہتھیاروں کو پاکستان میں دہشت گردا نہ حملوں اور دیگر تخربی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا اس لیے محکمہ انسداد دہشت گردی کی بھی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں تاکہ وہ اپنے زاویہ اور نقطہ نظر سے تحقیقات کر سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *