ایران میں مسلح انتہاپندوں نے ایک گیس ٹینکر دھماکہ سے اڑادیا،ایک پولس اہلکارہلاک

جنیوا: مہر نیوز ایجنسی کے مطابق بدھ کی صبح شمال مغربی ایران میں مسلح افراد کے ایک گروہ نے رقیق گیس لے جارہے ایک ٹینکر کو دھماکہ سے اڑا دیا جس میں ایک پولس اہلکار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ پولس جیسے ہی درہ گارم شہر میں ایک پیٹرول پمپ پر کھڑے دو افراد کے قریب پہنچی انہوں نے ٹینکر پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ ہوتے ہی ایک فلک شگاف دھماکہ ہوا۔

ایران کے شمال مغربی لوریستان صوبہ کے نائب پولس سربراہ کرنل سید علی میرہامادی نے کہا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب ہی واقع عمارتوں کی کھڑکیاں کھڑکھڑا گئیں۔ رپورٹ میں حملہ آوروں کے حوالے سے کچھ نہیںبتایا گیا۔ اور نہ ہی اس کا علم ہوا کہ ان کیا حشر ہوا ۔

واضح ہو کہ ایران کے مشرقی اور مغربی سرحدی علاقوں میں انتہاپسندوں کے ساتھ حالیہ تصادموں میں ایران کے سلامتی دستوں کے متعدد لوگ ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ستمبر میں انتہاپسندوں نے اہواز میں ایک فوجی پریڈ کے دوران حملہ کر دیا تھا جس مین کم ا زکم 25افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) اور ایران کے عرب اقلیتی علاحدگی پسند گروہ دونوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed men blow up gas tanker truck in iran policeman killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment