نائجیریا میں مسلح چرواہوں کا ایک مسجد پرحملہ،20نمازی ہلاک

ابوجا:نائیجیریا کے نائیجر صوبے میں مسلح گڈریوں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے 20 کسانوں کو ہلاک کردیا۔ پولیس کے ترجمان بالا ایکینا نے بتایا کہ موکوا علاقے میں ہفتہ کو گڈریوں نے ایپوگی کمیونٹی کے کسانوں پر حملہ کرکے 20 افراد کوقتل کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں اور مقامی افراد کے درمیان کسی معاملہ پر تنازعہ پیدا ہو گیا تھا جو تصادم میں بدلگیا تھا۔
بعد میں اسے افہام و تفہیم کے ذریعہ اس کو طے کر لیا گیا تھالیکن گڈریوں میں سے کچھ لوگ اس سے مطمئن نہیں ہوئے۔ انہوں نے بعد میں مسجد میں نماز پڑھ رہے کسانوں پر حملہ کر دیا جس سے 20 افراد کی موت ہو گئی۔ خیال ر ہے کہ نائیجیریا کے وسط اور شمالی حصوں میں خانہ بدوش گڈریوں اور مستقل رہائشی افراد کے درمیان زمین کے استعمال پر اکثر تصادم ہوتا رہتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed herdsmen kill 20 farmers in western nigerian mosque in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply