میکسیکو میں مسلح حملہ آوروں نے 8افراد کو اغوا کر کے ہلاک کر دیا

واشنگٹن: میکسیکو کے ویراکروز صوبے کے آلٹو لسیرو شہر میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے ایک گروپ نے آٹھ افراد کو اغوا کرکے قتل کر دیا ہے۔ حکام نے کل بتایا کہ ان لوگوں کو جمعہ کو اغوا کیا گیا تھا جس میں سات مرد اور ایک عورت شامل تھی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ لوگوں کو اغوا کرنے سے قبل مسلح حملہ آوروں نے شہر کے کئی گھروں میں دبش دی اور بجلی کے سامان سمیت کئی قیمتی اشیاکو لوٹا۔ پولیس نے کہا کہ حملہ آوروں کے پاس 12 گاڑیاں تھیں جن کا استعمال انہوں نے ڈکیتی اور لوگوں کو اغوا قتل کرنے میں کیا۔ تیل سے مالا ماویراکروز میکسیکو کا سب سے زیادہ تشدد زدہ صوبہ ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ پر نیو جنریشن اور اس کے اہم مخالف لاس جیٹاج کے درمیان اکثر لڑائی ہوتی رہتی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دسمبر 2006 میں منشیات کی ا سمگلنگ کے خلاف فوجی کارروائی شروع کی تھی جس کے بعد شروع ہوئے پر تشدد واقعات میں ایک لاکھ 66 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہےاور 27 ہزار سے زیادہ لاپتہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Armed attackers kidnap kill eight in mexico in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply