ایران سے سودے بازی پرارجنٹائن کی سابق صدر کرسٹینا کرچنر کے خلاف تحقیقات کا حکم

واشنگٹن:لاطینی امریکی ملک ارجنٹائن ایک عدالت نے سال 1994 میں بیونس آئرس میں واقع یہودیوں کے ایک کمیونٹی سینٹر میں ہونے والے بم دھماکے کے معاملے میں سابق صدر کرسٹینا کرچنر کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
اس واقعہ میں 85 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ سال 2007 سے 2015 کی مدت میں ارجنٹائن میں عہدہ صدارت پر فائز رہنے والی محترمہ کرچنر پر ایران کے ان اعلیٰ حکام کو تحفظ دیے جانےکے لیےسودے بازی کرنے کا الزام ہے، جنہوں نے مبینہ طور پر لبنان کی شیعہ دہشت گرد گروپ حزب اللہ کو حملے کو انجام دینے کا حکم دیا تھا۔
ان پر مشتبہ افراد کے خلاف فرد جرم عائد نہ کرنے کے عوض مبینہ طور پر ایران سے تجارتی فائدہ اٹھانے کا بھی الزام ہے۔ واضح رہے کہ کیس کی دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے کہ وکیل البرٹو نسمان، جنہوں نے سب سے پہلے یہ الزام لگایا تھا اور جنوری 2015 میں جس دن وہ اس معاملے کو کانگریس کے سامنے پیش کرنے والے تھے، اس سے ایک دن پہلے پر اسرار حالات میںمردہ پائے گئے۔
محترمہ کرچنرنے خود پر لگے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ دوسری طرف ایران نے بھی بم دھماکے کیس میں ملوث ہونے سے انکارکیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Argentine court reopens investigation of ex president in 94 bomb case in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply