ارجنٹائن میں مشتبہ دہشت گرد پکڑا گیا

بیونس آئرس:امریکہ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث لبنان کے ایک شہری کو یہاں بین الاقوامی ایئرپورٹ پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔
ارجنٹائن سرکاری خبر ایجنسی تیلام نے آج اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق انٹرپول کی مطلوبہ فہرست میں شامل لبنانی شہری خلیل محمد السید، پیراگوئے کے فرضی دستاویزات کے ذریعے ارجنٹائن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔
خلیل کے خلاف امریکہ نے گرفتاری وارنٹ بھی جاری کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ منشیات کی اسمگلنگ اور ہتھیاروں کی فروخت کے معاملے میں برازیل میں بھی خلیل کی تلاش تھی۔
برازیل، پیراگوئے اور ارجنٹائن تینوں ممالک کے سرحدی علاقے طویل منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کا گڑھ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Argentina detains lebanese terrorism suspect wanted in us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply