عرب ممالک نے مطالبات تسلیم کرنے کے لیے قطر کو مزید48گھنٹے کی مہلت دی

ریاض: عرب ممالک نے یہ کہتے ہوئے کہ کویت کے امیر نے خلیجی بحران دور کرنے کی اپنی مساعی کے یک جزو کے طور پر درخواست کی ہے، مطالبات تسلیم کرنے کے لیے قطر کو مزید48گھنٹے کی مہلت دی ہے۔یہ مہلت منگل کو رات دیر گئے یا بدھ کو علی الصباح ختم ہو جائے گی۔واضح رہے کہ سعودی عرب متحدہ عرب امرات (یو اے ای)، مصر اور بحرین نے5جون کو 2022کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبان قطر کے ساتھ قطر سے ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے لیے تھے۔
اور اس کی سعودی عرب کے ساتھ مشترک زمینی سرحد سیل اور ہوائی اڈوں اوربندرگاہوں تک اس کی رسائی پر پابندی لگا دی تھی۔ان ممالک نے22جون کو ایک13نکاتک مطالبات کی فہرست بھی جاری کی تھی اور یل سے مالال مال اس ملک کو یہ مطالبات تسلیم کرنے کے لیے 10روز کی مہلت دی تھی۔جس میں آج مزید48گھنٹے کی توسیع کر دی گئی۔عرب ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ قطر پیر تک ان کے مطالبات مان لے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arab nations gives 48 more hours to accept charter of demands in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply