عرب لیگ نے ایران سے تعلقات منقطع کرنے کے مراکش کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا

قاہرہ: عرب لیگ نے کہا ہے کہ وہ متنازعہ مغربی صحارہ میں پولساریو فرنٹ (جبھة البولیساریو)کی حمایت کرنے پر ایران سے تعلقات منقطع کر لینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔لیکن دوسری جانب ایران نے حریت پسند گروپ کی حمایت کرنے کی تردید کی ہے۔عرب لیگ کے سکریٹری جنرل محمد عفیفی کے ترجمان نے کہا کہ عرب لیگ مراکش جا کیس اور عرب ملک کے داخلی معاملات میں ایران کی مداخلت کی مذمت اور اسے مسترد کرتا ہے ۔انہوں نے عرب ملکوں سے بھی کہاکہ خطہ میں شورش برپا کرنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کی ایران کی حکمت عملی کا کامیاب نہ ہونے دیں اور نہ ہی خاموش بیٹھیں۔ واضح ہو کہ مراکش نے منگل کے روز اعلان کیا تھا کہ ایران چونکہ علیحدگی پسند جبھة البولیساریو کی، جو مغربی صحارہ سے آزادی چاہتا ہے، حمایت کرتا ہے اس لیے وہ اس سے اپنے تعلقات منقطع کر رہا ہے۔لییکن ایران نے مراکش کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد بتایا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arab league backs morocco for cutting off ties with iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply