عرب اتحاد نے یمن میں حوثی ملیشیا کے فوجی اہداف پر حملے شروع کر دیے

دوبئی: سعودی عرب قیادت والے عرب اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن کے دارالخلافہ صنعا میں حوثی ملیشیا کے وفادار فوجی اہداف کو نشانہ بناکر کارروائی شروع کر دی ۔

اتحاد کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ حملے ”علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی برقرار رکھنے کے لیے یمن میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اتحاد کیکوششوں کا جزو ہیں۔

نیز یہ حملے بین الاقوامی قانون سے مطابقت رکھتے ہیں۔اتحاد نے اس کی بھی تصدیق کر دی کہ اس بات کو یقینی بنانے کے تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں کہ کسی شہری کی جان و املاک کو نقصان نہ پہنچے۔

اور یہ مشن صرف اور صرف حوثی ملیشیا کے حملوں کی صلاحیت ختم کرنے کے لیے چلایا جا رہا ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی آرامکو تیل پائپ لائنوں پر حوثیوں کا حملہ ان کی ایران سے وفاداری ثابت کرتی ہے۔

انہون نے مزید کہا کہ ایران نے خطہ میں اپنے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے حوثیوں کو آلہ کار بنا رکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Arab coalition raids on military targets loyal to houthi militia has begun in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.