برازیل میں20منزلہ عمارت آتشزدگی کے بعد زمیں بوس ہو گئی

ساو پاولو: ساو پاولو کے ایک درو افتادہ علاقہ میںایک لاوارث بلند بالا عمارت جس پر لوگوں نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا تھا آگ لگ گئی اور پھر منہدم ہو گئی جس سے اس کا آتشیں ملبہ پڑوسی عمارتوں اور آس پاس کی گلیوں میں گرگیا۔ فائر فائٹرز کا کہنا ہے کہ اس واقعہ میں کم ا زکم ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔تاہم یہ بھی کہا کہ اسے حتمی نہ سمجھا جائے کیونکہ مزید لاشیں ملبہ میں نکل سکتی ہیں۔ یہ آگ منگل کے روز مقامی و قت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے لگی۔یہ عمارت پہلے وفاقی پولس کا ہیڈ کوارٹر تھی۔یہ عمارت 20منزلہ تھی ۔آگ کی تصویر کشی کرنے والے گلوبو ٹی وی چینل نے اس عمارت کو زمیں بوس ہوتے ہوئے کیمرے یںقید کیاہے۔کئی گھنٹے گذر جانے کے باوجود ملبہ سے ابھی تک دھواں اٹھ رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Apartment block collapses as blaze rips through building now the search for bodies begins in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply