کیلی فورنیا میں ٹرمپ مخالف مظاہرہ تشدد میں تبدیل، 14گرفتار

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بر سر اقتدار آتے ہی ان کے خلاف مظاہرے ہیں کہ تھمنے میں نہیں آرہے اورن کی غلط پالیسیوں کے خلاف دنیا کا ہر امن پسند اور مہذب شہری احتجاج کر رہا ہے۔ان کے خلاف مظاہرے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ کیونکہ امریکی عوام اپنے بئے صدر کی متعصبانہ پالیسیوں اور حکومتی سطح پر اقربا پروری سے عاجز آ چکے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز ملک بھر میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکہ کی کئی ریاستوں میں احتجاج کیا گیا ہے۔
واشنگٹن، نیو یارک، برکلے، لاس اینجلس اور شکاگو میں احتجاج کرنے والے مظاہرین نے صدر ٹرمپ سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور ان مظاہروں کو ٹیکس مارچ کا نام دیا گیا ہے۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برکلے میں ٹرمپ کے حامیوں اور مخالفین میں شدید ٹکراو بھی ہوا ہے جس میںدونوں گروپوں میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات باہم متصادم لوگوں کو منتشر کیا اور14 افراد کو گرفتار کر لیا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti trump protest turns into a massive brawl in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply