ٹرمپ کی متعصب پالیسیوں کے خلاف امریکہ بھر میں مظاہرے

نیویارک:انسانی حقوق کا نام نہاد علمبردار ملک امریکہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا شکار ہے۔ نسلی تعصب اور قوم پرستی کی وجہ سے امریکہ میں آئے روز سیاہ فام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اب تک متعدد سیاہ فاموں کو صرف نسل پرستی کی بنیاد پر قتل کیا جا چکا ہے۔امریکہ بھر میں جاری نسلی تعصب کے مقابلے میں امریکی صدر کی کمزور پالیسی اور موقف کے خلاف امریکی شہریوں نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے جس میں ٹرمپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کی متعصب پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے جبکہ مظاہرین نے ٹرمپ کو نازی صدر قرار دیا ہے۔ اور ان کے خلاف ’شرم کرو‘ شرم کرو“” خدا صدر ٹرمپ پر رحم کرے“ کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے صدر ٹرمپ اور نسلی تعصب کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ چارلوٹسویلے میں نسل پرست مخالف ریلی میں ایک سفید فام نوجوان نے اپنی کار مظاہرین پر چڑھا دی تھی جس میںایک32سالہ سیاہ فام خاتون ہلاک اور19دیگر زخمی ہو گئے تھے۔اس سے قبل چارلوٹسویلے میں ہی سفید فاموں کیایک ریلی میں زبردست تشدد کے بعد تین افراد ہلاک اور کم از کم33دیگر زخمی ہو گئے تھے۔بعد ازاں اس وقت دو ٹروپرز ہلاک ہو گئے تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر جوریلی میں تعینات پولس کی معاونت کے لیے فضا میں منڈلا رہا تھا شام میں شہر کے باہر تباہ ہو گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti trump anti racism rallies across us draw thousands in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply