عرب ممالک نے قطر کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کی دھمکی دی

دبئی:علاقائی کشیدگی سے پہلے سے ہی متاثرمغربی ایشیا میں صورتحال ا س وقت مزید خطرناک ہوگئی جب چار عرب ملکوں نے،جنہوں نے اس پر دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات لگاکراپنے تعلقات توڑ لئے تھے،تیرہ نکاتی مطالبات ٹھکرائے جانے پر اس کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے کا عہد کیا ۔ قطر کے اس ردعمل سے پریشان چاروں عرب ملکوں نے اسے علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔عرب وزرا خارجہ کااستدلال یہ ہے کہ قطر نے حالات کی سنجیدگی اور اہمیت کو سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔
سعودی عرب، بحرین، مصر اور متحدہ عرب امارات نے قطر کو اس موقف کے جواب میں نئے اقدامات کے حوالے سے خبردار کیا ہے اور ایک مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ 13 مطالبات کا کوئی جواب نہ ملنے پر اب قطر کے خلاف سیاسی، اقتصادی اور قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔چاروں نے بہر حال یہ نہیں بتا یا کہ قطر کے خلاف سیاسی اور اقتصادی اقدامات کی نوعیت کیا ہو گی۔ مطالبات میں الجزیرہ چینل بند کرنے، ایران سے تعلق توڑنے اور دہشت گردی میں ملوث لوگوں کی حوالگی کے مطالبات شامل ہیں۔ بائیکاٹ کے عربوں کے اس اقدام سے قطر محصور ہو کر رہ گیا ہے۔
قطر ی وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے عربوں کے اس قدام کو توہین ا?میز قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مطالبات ماننے سے قطر کے انکار کا جواب محاصرہ اور دھمکیاں نہیں مذاکرات اور معاملات کرنا ہے واضح رہے کہ گیس اور تیل کی دولت سے مالا مال قطر اپنی 27 لاکھ کی آبادی کے لیے تمام بنیادی ضروریات برآمد کرتا ہے۔ایسے میں اس کا بری راستہ بند یا گیا ہے جس کی وجہ سے اسے ہوائی اور سمندری راستوں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔
واضح رہے کہ پچھلے مہینے دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات کے بعدسے مذکورہ چاروں ممالک کے قطر کے ساتھ تعلقات کشیدہ چلے آرہے ہیں۔ قطران الزامات کی تردید کرتا ہے جو اس پر لگائے گئے ہیں۔ اس نے سعودی عرب کی جانب سے الٹی میٹم تک کو مسترد کر دیا ہے۔ اس پس منظر میں امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اگلے ہفتے کے شروع میں کویت کا دورہ کریں گے جو اس خلیجی بحران میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti qatar bloc threatens further steps against gulf state in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply