بشار الاسد کی معزولی کے بعد ہی شام کی نو تعمیر عمل میں شامل ہوں گے: برطانیہ

اقوام متحدہ: (رائٹر) برطانیہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے کہا ہے کہ وہ شام کی تعمیر نو کے لیے اس وقت تک حمایت نہیں کریں گے جب تک کہ شام کے صدر بشار الاسد سیاسی تبدیلی کے عمل سے دور نہیں ہو جاتے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ بورس جانسن نے کل کہا کہ ہم سب کا یہی خیال ہے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ سیاسی عمل ہے اور اب ایران، روس اور اسد حکومت کو واضح کرنا ہے کہ برطانیہ کے ہم خیال ممالک کا گروپ شام کی تعمیر نو کے لیے اس وقت تک حمایت نہیں کرے گا، جب تک کہ مسٹر اسد سیاسی تبدیلی کے عمل سے دور نہیں ہو جاتے۔
” مسٹر جانسن نے یہ باتیں مسٹر اسد کی مخالفت کر رہے فرانس، سعودی عرب، ترکی اور امریکہ سمیت تقریبا 14 ممالک کے ایک اجلاس کے بعد کہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anti assad nations say no to syria reconstruction until political process on track in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply