امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری، ایک سکھ کو خنجر گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا

نئی دہلی: ریاستہائے متحدہ امریکہ میں ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں جاری ہیں اور تازہ واردات میں ایک سکھ کو چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا۔ موصول اطلاع کے مطابق یہ واردات نیو جرسی میں ہوئی ہے ۔گذشتہ تین ہفتوں کے دوران امریکہ میں سکھ برادری کو ہدف بنا کر حملے کرنے کی یہ تیسری واردات ہے۔

ترلوک سنگھ کی لاش سب سے پہلے ان کے بھتیجے نے اس وقت دیکھی جب وہ ان کا اسٹور پر گیا جہاں اس نے دیکھا کہ وہ زمین پر پڑے ہیںاور سینے پر چھرے کا زخم ہے۔ایسیکس کاو¿نتی کے پرازیکیوٹر کے دفتر سے جاری بیان میں اسے قتل ہی بتایا گیا ہے۔قتل کے محرک کا ابھی تک علم نہیں ہو سکا ہے۔مسٹر سنگھ بہت شفیق اور ہر چھوٹ بڑے کا احترام کرنے والے شخص تھے ۔

پسماندگان میںبیوہ اور بچے ہیںجو ہندوستان میں ہی رہائش پذیر ہیں۔وہ یہ اسٹور گذشتہ چھ سات سال سے چلا رہے تھے ۔اس سے قبل6اگست کو کیلی فورنیا کے مانٹیکا میں صاحب سنگھ نام کے ایک71سالہ بزرگ سکھ کواس وقت حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا تھا جب وہ صبح کی ہوا خوری کے لیے چہل قدمی کر رہے تھے۔حملہ آور جس کا نام ٹائرون میک ایلسٹر ہے ایک مقامی پولس سربراہ کا بیٹا ہے۔

اسی طرح31جولائی کو سرجیت ملہی نام کے ایک50سالہ سکھ کو اس وقت حملہ کر کے زخمی کر دیا گیا جب وہ ری پبلکن کانگریسی جیف ڈینہام اور دیگر مقامی ریپبلکن امیدواروں کے حق میں دستخطی مہم کے دوران رجسٹر پر دستخط ے رہے تھے۔حملہ آور ملہی کو بری طرح پیٹتے ہوئے ”اپنے ملک واپس جاو¿“ کے نعرے لگا رہے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another sikh stabbed to death in us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply