ننگر ہار میں داعش اور طالبان میں خونریز تصادم،کئی ہلاک و زخمی

کابل: افغانستان کے مشرقی کونار میں دولت اسلامیہ فی العراق والشام (داعش) کی خراسان شاخ سے وابستہ انتہاپسندوں اور طالبان میں ایک اور خونریز جھڑپ ہوئی جس میں فریقین کا جہاں ایک طرف جانی نقصان ہوا وہیں انہوں نے ایک دوسرے کے کچھ انتہا پسندوں کو زندہ بھی پکڑ لیا۔

مشرقی افغانستان میں افغان فوج کے201ویں سلاب کور کے طابق طالبان اور داعش کے درمیان حالیہ ٹکراو¿ چھپرا دارا ڈسٹرکٹ علاقہ میں ہوا۔ سلاب کور نے مزید بتایا کہ اس تصادم میں طالبان کے ہاتھوں داعش کے 4انتہاپسند ہلاک اور کم از کم 9دیگر زخمی ہو گئے۔

سلاب کو ر کے مطابق داعش نے بھی تصادم کے دوران کم ا زکم دو طالبان انتہاپسندوں کو پکڑ لیا۔یہ تصادم اتوار کی شب ننگر ہار صوبہ کے نازیان ڈسٹرکٹ میں مقامی لوگوں کی ابھرتی فورسز اور داعش سے وابستہ انتہاپسندوں کے درمیان ہواتھا جس میں طرفین کا بھاری جانی نقصان ہوا تھا۔

یہ تصادم اس وقت ہوا تھا جب مقامی عوامی فورسز مورچھل علاقہ میں واقع انتہاپسندوں کے ٹھکانوں میں گھس گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another deadly clash erupt among taliban isis k militants in kunar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply