شمالی کوریا میں ایک اور امریکی شہری گرفتارکر لیا گیا،تعداد چار ہوگئی

سیول:شمالی کوریا نے ایک اور امریکی شہری کو جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ۔ جس سے شمالی کوریا میں گرفتار کیے جانے والے امریکیون کی تعداد بڑھ کر 4ہو گئی۔ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے سائے میں گذشتہ دو ہفتے کے دوران شمالی کوریا میں یہ دوسرے امریکی شہری کی گرفتاری ہے۔ خبررساں ایجنسی کورین سینٹرل نیوز ایجنسی(کے سی این اے)نے بتایا کہ پیونگ یانگ کی سائنس اور ٹیکنولاجی یونیورسٹی(پی یو ایس ٹی)میں کام کرنے والے کم ہاک سانگ نامی شخص کو ملک دشمن سرگرمیوں کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
کم ہاک سانگ کی گرفتاری کے بعد حال میں شمالی کوریا میں گرفتار کیے گئے امریکیوں کی تعداد بڑھ کر4ہو گئی۔گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے امریکی شہری اور پروفیسر کم سانگ دک یا ٹونی کم کو گزشتہ 22اپریل کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی تھی۔ اسی دوران امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کوحراست میں لئے جانے کی خبروں سے واقف ہے۔محکمہ نے ایک بیان میں کہا،”امریکہ شہریوں کی حفاظت کرنا اس کے محکمے کی ترجیح ہے۔ہم اس معاملے میں اپنے سفارت خانہ کے ساتھ رابطے میں ہیں۔”محکمہ نے نجی سکیورٹی وجوہات سے اور زیادہ اطلاعات دینے سے انکارکردیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Another american citizen is detained in north korea taking total to four in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply