ترکی میں فتح اللہ گولن کے 63حامی گرفتار

استنبول: ترکی نے گزشتہ سال بغاوت کی ناکام کوشش کے ملزم فتح اللہ گولن کے ساتھ تعلق رکھنے کے معاملے میں قومی جانچ ایجنسی کے سابق اہلکاروں سمیت 63 افراد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے آج کہا کہ پولیس نے ترکی کے 21 صوبوں میں گرفتاری شروع کردی ہے۔ ان سب کو گولن کے ساتھ رابطے میں رہنے اور ان کی مدد کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کی حکومت نے جولائی 2016 میں ہوئی بغاوت کی ناکام کوشش میں گولن کا دماغ کارفرما بتایا تھا۔
سال 1999 سے امریکہ میں رہ رہے گولن نے حالانکہ بغاوت میں اپنے کسی بھی طرح کے رول سے انکار کیا ہے۔ ان کے ساتھ ساز باز کرنے کے الزام میں جولائی سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کو جیل میں بند کر دیا گیا ہے اور نجی اور سرکاری شعبے کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد کو نوکری سے برخاست یا معطل کر دیا گیا ہے۔جن63افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میںقومی خفیہ تنظیم (ایم آئی ٹی) کے بھی وہ45اراکین ہیں جن پر شبہ ہے کہ وہ بھی فتح اللہ گولن کی تحریک سے وابستہ ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ankara authorizes detention of 63 suspects over alleged links with gulen in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply