نوجوان سیاہ فام چارلس کی ہلاکت کے خلاف لند ن میں سیاہ فاموں کا زبردست مظاہرہ

لندن: پولس کارروائی میں ایک سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف سیاہ فاموں نے زبردست مظاہرہ کر کے لندن کی ایک مصروف ترین شاہراہ پر چکہ جام کر دیا۔پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری کی مذمت اور پولیس کی جانب سے نسلی تعصب اور سیاہ فام شہریوں کو مسلسل تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف سینکڑوں برطانوی شہریوں نے لندن پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرین نے برطانوی پولیس کی نسل پرستانہ پالیسیوں اور سیاہ فام جوانوں پر ہونے والی جارحیت کے خلاف نعرے لگائے ہیں جبکہ لندن پولیس کو سیاہ فام نوجوان کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ مظاہرین کے مطابق برطانوی پولیس کی جانب سے سیاہ فام شہریوں پر نسلی تعصب کی وجہ سے جارحیت اور تشدد کرنے کا سلسلہ آئے روز بڑھتا جا رہا ہے۔
گزشتہ روز لندن پولیس نے رشان چارلس نام کے 20سالہ ایک اور سیاہ فام نوجوان کو فائرنگ کرکے جس طرح ہلاک کیا اسسے لندن پولیس کا نسلی اقلیتوں کے خلاف تشدد آمیز رویہ آشکار ہوتا ہے۔واضح رہے کہ اس وقت مغربی ممالک میں نسلی تعصب، دہشت گردی اور غیر انسانی کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Angry protesters challenge police over death of rashan charles in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply