بریکز ٹ مذاکرات کی ناکامی کے دور دور تک کوئی آثار نہیں :مرکل

برسلز:(رائٹر)جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ اس امر کی دور دور رتک کوئی علامت نہیں ہے برطانیہ کسی معاہدے کے بغیر یورپی یونین چھوڑ دے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ انہیں اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ برطانیہ اور یوروپی یونین بریکزٹ پر اچھے نتائج حاصل کرے گا۔
برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مئے کی رہنماؤں سے گفت و شنید آگے بڑھانے کی اپیل کے بعد مسز مرکل کے اس بیان کو اہم قرار دیاجارہاہے۔ مسز مرکل نے یہاں منعقد یوروپی یونین کی میٹنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کہا-”مجھے بالکل بھی شبہ نہیں ہے کہ اگر ہم سبھی ایشوز پر توجہ مرتکز کریں تو ہم اچھے نتائج حاصل کرسکتے ہیں“۔
انہوں نے مزید کہا-”ہماری جانب سے کامیابی کے تمام اشارے ہیں“۔انجیلا نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے مخالفین کنزرویٹیو پارٹی کے اراکین کا تھریسا مئے سے مذاکرات سے باہر ہوجانے اور یہ کہہ دینے کا مطالبہ کرنا کہ برطانیہ یورپی یونین کو خیرباد کہہ رہا ہے ،مضحکہ خیز و بے معنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جمود توڑنے کے لیے فریقین کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح گیند پہلی بار برطانیہ کے پالے میں ہے اسی طرح یورپی یونین کے پالے میں بھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Angela merkel says there is zero indication brexit talks will fail in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply