ٹریسا مئے کے بعد انجیلا مرکل نے بھی سعودی عرب کے دورے کے دوران عبایہ پہننے سے انکار کر دیا

ریاض:جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کر کے ان سے حقوق نسواں اور دیگر اعلیٰ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔جرمن چانسلر بریکزٹ کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات اور پناہ گزینوں کے مئلہ کے حوالے سے با کرنے کے لیے خطہ کے دورے پر ہیں۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سعودی شاہ ، ولیعہد شہزادوں اور سعودی تاجروں سے ملاقات کی۔
سات سال کے دوران مرکل کا یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہے۔ لیکن اس دورے کے دوران انہوں نے عبایہ(عربی چادر) پہننے کی ہدایت کو نظر انداز کردیا۔ انجیلا مرکل اپنے ملک میں چہرے پر نقاب کی مخالف ہیں۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم ٹریسامے نے بھی شاہ سلمان سے ملاقات سے قبل روایتی سعودی عبایہ پہننے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ مشال اوباما اور ہیلری کلنٹن بھی اپنے سعودی دورے کے دوران ڈریس کوڈ کی اس شرط کو نظر انداز کر چکی ہیں۔

Title: angela merkel chooses not to wear headscarf in saudi arabia | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply