جوہانسبرگ میونسپل کونسل پرڈیموکریٹک الائنس کا قبضہ

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ کی اہم اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹک الائنس (ڈی اے) نے حکمراں جماعت افریقی نیشنل کانگریس (ANC) کو شکست دے کر ملک کے اقتصادی گڑھ جوہانسبرگ کی میونسپل کونسل پر قبضہ کر لیا ۔
جوہانسبرگ میں تین اگست کو ہونے والے مقامی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈیمو کریٹک ا؛لائنس نے اپنا مئیر اور اپنا اسپیکر منتخب کر کے شہر میں اے این سی کی حکمرانی مکمل طور پر ختم کر دی۔
جنوبی افریقہ میں 22 سال پہلے نسلی امتیاز ختم ہونے کے بعد سے ہی حکمراں جماعت افریقی نیشنل کانگریس (ANC) کا یہاں قبضہ تھا۔ واضح رہے کہ 1994 میں نسلی امتیاز ختم ہونے کے بعد سے ہی بغیر کسی مخالفت کے اے این سی نے جوہانسبرگ میں حکومت قائم کی تھی۔
ڈی اے نے جنوبی افریقہ کے دو اہم شہروں کی میونسپل کونسلوں پر قبضہ کرکے ملک میں سیاسی منظر نامے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔ جوہانسبرگ کے نئے میئر ہرمن مشابا نے جیت کے بعد کہا کہ ہم جوہانسبرگ میں تبدیلی لا کر لوگوں کو روزگار کے نئے مواقع دستیاب کرائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Anc and da nominate their council speaker in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply