سویڈن میں ترکی ثقافتی مرکز میں بم دھماکہ

اسٹاک ہوم: پولس کے مطابق قومی دارالخلافہ اسٹاک ہوم کے مضافات میں بدھ کو رات دیر گئے ایک عمارت کو جس میں ترک ثقافتی مرکز ہے، نشانہ بنا کر بم دھماکہ کیا گیا جس میں عمارت کو زبردست نقصان پہنچا ۔تاہم مرکز خالی تھا اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ عمارت کی تمام کھڑکیاں ٹوٹ گئیں ۔ترکی کا یہ ثقافتی مرکز اسٹاک ہوم کے جنوب مغرب کے فیجا علاقہ میں واقع عمارت کے بیسمیٹ میں ہے۔چونکہ یہ سر شام ہی بند کر دیا جاتا ہے اس لیے دھماکہ کے وقت مرکز کے اندر کوئی موجود نہیں تھا۔ابھی تک اس ضمن میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔اور نہ ہی کسی پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔اس سے قبل اسی روز ترک کے دارالخلافہ انقرہ کوبھی نشانہ بنایا گیا جہاں مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر، پارلیمنٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں کے قریب فوجی بسوں کے ایک قافلہ میں کار بم دھماکہ کیا گیا جس میں کم از کم28افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: An explosion damaged turiksh cultural centre in stolkholm in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply