افغانستان میں ایک60سالہ آسٹریلیائی خاتون کا اغوا

ملبورن : آسٹریلیا کی وزیر خارجہ جولی بشپ نے کہا ہے کہ افغانستان میں برسوں سے رہائش پذیر ایک 60سالہ آسٹریلیائی خاتون کا، جو امدادی رضاکار ہیں اور ایک زردوزی نام کی ایک فلاحی تنظیم چلا رہی ہیں، اغو اکر لیا گیا۔ جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جولی نے کہا کہ حکومت آسٹریلیا یہ معلوم کرنے کے لیے کہ کیتھرائن جین ولسن کے ساتھکیا حادثہپیش آیا ہے یا ان کا کوئی سراغ ملا یا نہیں افغان حکام سے مستقل رابطہ میںہے۔ننگر ہار کے گورنرن کے ایک ترجمان نے کہا کہ کیتھرائن ولسن کو جمعرات کو جلال آباد میں اغوا کیا گیا۔فوری طور پر اس کا علم نہیں ہوسکا ہے کہ کیتھرائن کو اغوا کرنے والے لوگوں کا کس تنظیم سے تعلق ہے یا ان کا محرک کیا ہے۔کیتھرائن کئی سالوں سے افغانستان میں رہ رہی ہیں اور زردوزی نام سے ایک این جی او چلاتی ہیں۔ اور وہ غریب افغان عورتوں کے ہاتھوں کے کڑھے کپڑے وغیرہ فروخت کر کے ان کی مدد کرتی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: An australian woman aid worker kidnapped in afghanistan nangarhar in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply