افغانستان میں امریکی فضائی حملے، شہریوں سمیت 18 ہلاک

جلال آباد: (رائٹر) افغانستان میں پاکستان کی سرحد سے متصل ننگرھار صوبے میں دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ ( داعش ) کے خلاف آج امریکی ڈرون حملے میں 18 افراد مارے گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ مارے گئے لوگوں میں چند شہری بھی ہوسکتے ہیں، لیکن سب سے زیادہ دہشت گرد تھے۔ مشرقی سرحد میں پاکستان سے متصل ضلع اچین کے پولس سربراہ محمد علی نے بتایا کہ دہشت گرد جس مکان میں مقیم تھے، ا سی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا تھا۔ حملے میں مارے گئے 18 لوگوں میں سے 15 دہشت گرد اور تین شہری بتائے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ افراد ایک مکان میں مقیم تھے، جو علاقے میں حال ہی حج سے واپس آنے والے اپنے قریبی افراد سے ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن مکان کو حملے کا نشانہ بنایا گیا،جس میں سب لوگ ہلاک ہوگئے۔ کابل میں امریکی فوجی کمان کے ترجمان نے ڈرون حملے کی تصدیق کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: An airstrike in afghanistan kills at least 13 civilians in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply