امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتر گئی، متعدد ہلاک و زخمی

لاس اینجلس(امریکہ): امتراک کی ایک مسافر ٹرین ، جو ایک نئے روٹ پو پہلی بار چلائی گئی تھی، پیر کے روز واشنگٹن میں پٹری سے اتر گئی اور اس کے کئی ڈبے پل سے گر گئے ۔جس میں متعددافراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ ایک مصروف شاہراہ پر صبح کو نہایت بھیڑ بھاڑ والے اوقات میں پیش آیا۔ٹرین ، جس میں 78مسافر اور پانچ نفوس پر مشتمل عملہ تھا، تکوما اور صوبائی داالخلافہ اولمپیا کے درمیان صبح تقریباً7بج کر40منٹ پر ایک موڑ کاٹتے ہوئے پر پٹری سے اترگئی۔ حکام نے کئی ہلاکتوںکی تصدیق تو کی ہے لیکن پورا دن گذر گیا انہوں نے ہلاکو زخمی ہونے والوںکی صحیح تعداد نہیں بتائی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amtrak train derails on highway bridge in washingtonseveral killed in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply