ہجرت کر کے آنے والے افغانوں کویوروپی ممالک اپنے یہاں سے جبراً نہ نکالیں:ایمنسٹی

کابل:(رائٹر)ایمنسٹی انٹر نیشنل نے یوروپی ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ افغان مہاجرین کو جبراً ان کے ملک بھیجنا بند کریں ۔ ایمنسٹی نے مزید کہا کہ چونکہ دہشت گردی سے بری طرح متاثر افغانستان ان کیلئے محفوظ نہیں ہے اسی لیے ان لوگوں نے ہجرت کی ہے۔ حقوق انسانی کی اس تنظیم نے جمعرات کو ایک رپورٹ جاری کر کے کہا کہ حال کے برسوں میں راجدھانی کابل سمیت پورے افغانستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ایمنسٹی نے کہا ” افغانستان میں طالبان لگاتار اپنا اثر بڑھا رہاہے۔
اور آئے دن ملک میں خود کش حملے ہورہے ہیں۔ایسے حالات میں یوروپی ممالک کو ان کے ملک میں پناہ لینے والے افغانوں کو جبراً ملک سے نہیں نکالنا چاہئے۔جب تک افغانستان میں حالات بہتر اور سلامتی کے نقطہ نظر سے محفوظ نہیں ہوجاتے ایک حقوق انساں ہونے کے ناطے انہیں ان کے ملک بھیجنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتایا ان کے ساتھ زبردستی نہیں کی جاسکتی“۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی امدادپر منحصر رہنے کے باوجود افغانستان کو یوروپی ممالک کے اس قدم کے ساتھ تعاون نہیں کرنا چاہئے۔
اس نے اپنے شہریوں کو جبراً بھیجنے پر اعتراض کرتے ہوئے ان کے اس کام میں معاون بننے سے صاف انکار کردینا چاہئے۔ محترم اناشیا نے مزیدکہا ”افغان مہاجرین کو لوٹائے جانے کے واقعات میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔افغانستان میں تشدد کے بڑھتے واقعات کے درمیان مہاجرین کو واپس لوٹائے جانے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں۔یوروپی ممالک میں پناہ لینے والوں میں افغان شہری سب سے زیادہ ہیں۔انہیں محفوظ ماحول دینے کی ضرورت ہے۔انہیں جبراً ان کے ملک نہیں بھیجا جائے“۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amnesty international urges halt to afghan refugee returns in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply