امریکہ میں پناہ گزینوں اور تارکین وطن کے ساتھ انسانیت سوز بدسلوکی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش

لندن:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں پناہ گزینوں اورتارکین وطن کے ساتھ غایت درجہ کی بدسلوکی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ خود تو مختلف ممالک پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کر رہا ہے جبکہ سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں امریکہ میں ہو رہی ہیں۔ جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ میں انسانی حقوق کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنینشل نے امریکہ میں انسانی حقوق کی صورت حال کے متعلق اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے گیارہ ستمبر کے واقعے کے بعد خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ذریعے شہریوں کو اغوااور بے جا تنگ کرنے کے سلسلے کو روکنے کے لئے تا حال کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے 2016 میں سینیٹ کمیٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے باوجود اب تک اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پناہ گزینوں کے ساتھ کی جانے والی بد سلوکی اور جیلوں میں قید افراد کے ساتھ کئے جانے والے غیر انسانی سلوک اور تشدد پر تشویش پائی جاتی ہے۔رپورٹ میں امریکی پولیس کی نسل پرستانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی پولیس نسل پرستانہ تعصب کی بنا پر آئے روز سیاہ فام شہریوں کو قتل کر رہی ہے جبکہ پر امن مظاہروں کو روکنے کے لئے پولیس کو فوجی اسلحے سے لیس کرنا بھی ایک تشویشناک امر ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amnesty international express concern over the treatment of refugees and migrants in america in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply