بنگلہ دیش میں کھاد کی پلانٹ میں گیس رساؤ سے 100افراد بیمار

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے بندرگاہی شہر چاٹگام میں کھاد کی پلانٹ سے رسنے والی گیس سانس لینے سے تقریبا 100 افراد بیمار ہوگئے۔ یہ اطلاع سرکاری ذرائع نے دی ہے۔ پولس اور فائر بریگیڈ کے عملہ ایمونیا گیس کے رساؤ کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ڈپٹی کمشنر مصباح الدین نے بتایا کہ گیس کا رساؤگزشتہ شب سے ہورہا ہے۔ ڈائمونیا فاسفیٹ کھاد تیار کرنے والی سرکاری فیکٹری کروناپلی ندی کے کنارے واقع ہے، جو چٹاگانگ ساحل سمندر سے نزدیک ہے، لیکن سمندر کی طرف سے چلنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے گیس کا بہاؤ شہر کی طرف ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی باشندوں کو اپنے گھروں میں بند رہنے می ہدایت کی گئی ہے۔کیونکہ پائپ لائن سے رسنے والی گیس دور تک پھیل چکی ہے۔ منگل کی سہ پہر تک 50افراد اسپتال میں ہی تھے۔جبکہ باقی50کو ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کر گھر بھیج دیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ammonia gas leak from bangladesh fertilizer plant sickens 100 people in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply