شمالی کوریا سے بڑھتے خطرے کے پیش نظر امریکہ کی جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ میزائل مشقیں شروع

واشنگٹن:پنٹاگان نے کہا ہے کہ کسی بھی خطرے کے پیش نظر خطہ میں اپنے حلیفوں کا دفاع کرنے کا امریکہ کا عزم بے لچک ہے۔ بدھ کے روزامریکہ نے شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربہ کے جواب میں جنوبی کوریا کے ساتھ ایک مشترکہ میزائل مشق کرتے ہوئے اس کی تصدیق کر دی کہ شمالی کوریا نے پہلی بار بین براعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی انتباہ دیا کہ شمالی کوریا سے اب خطرہ بہت زیادہ بڑھتا جا رہا ہے۔
جنوبی کوریا میں امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم اور جنوبی کوریا کے ہیون مو میزائل IIکا،جو مشرقی ساحل سے متصل جنوبی کوریا کے علاقائی سمندر وں میں میزائلوں کو داغتا ہے، کے استعمال کے ساتھ مشق کی جارہی ہے۔
اس مشق کا مقصد شمالی کوریا کو یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے پاس بھی مکمل جنگی صلاحیت ہے۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے شمالی کوریا کی جانب سے دور مار ہلاکت خیز میزائل تجربہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی یہ منظور نہیں کرے گا کہ شمالی کوریا ایٹمی اسلحہ سے مسلح ہو۔واضح رہے کہ شمالی کوریا نے اس تازہ ترین میزائل تجربہ کے بعد کہا تھا کہ یہ امریکیوں کے لیے تحفہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Amid escalated north korea threat u s carries out missile drill with south korea in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply