چین و روس سے درپیش چیلنجوں کے باوجود دنیا کی قیادت امریکہ ہی کرے گا: ٹرمپ

واشنگٹن: چین اور روس کی جانب سے مسابقت کرنے اور دہشت گردوں وشمالی کوریا جیسے بداخلاق ملکوں سے درپیش چیلنجوں سے قطع نظر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا کی قیادت امریکہ ہی کرے گا۔
گذشتہ روز اپنی نئی قومی سلامتی حکمت عملی بیان کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ چین اور روس امریکی قدروں،دولت اور اثر و رسوخ کو چیلنج کر رہے ہیں۔وہ اپنی فوجوں کو طاقتور بنانے اور اپنے اثر و رسوخ کو مزید بڑھانے کے لیے دل کھول کر پیسہ لٹا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر اپنا طرز زندگی تھوپنے کے قائل نہیں ہیں۔لیکن ہم کسی معذرت کے بغیر قدروں کے محافظ بنے رہیںگے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ مبنی بر تعاون و خیر سگالی مضبوط اتحاد اور پارٹنر شپ کا خواہاں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Americas greatness challenged by china and russia trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply